ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گجرات کانگریس کے ممبر اسمبلی کو دھمکی آمیز فون کال ملا

گجرات کانگریس کے ممبر اسمبلی کو دھمکی آمیز فون کال ملا

Mon, 16 Jan 2017 20:38:52  SO Admin   S.O. News Service

 آنند/گجرات، 16/جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آنند ضلع میں بورساڑ اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے ممبر اسمبلی امت چاوڈا کو ایک شخص سے مبینہ طور پر فون پر دھمکیاں ملی ہیں، اس شخص نے خود کے گینگیسٹر روی پجاری ہونے کا دعوی کیا ہے، مانا جا رہا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں ہے۔بورساڑ تھانے کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 14/جنوری کو چاوڈا اپنے رشتہ دار مہیش سولنکی کے یہاں گیا تھا جہاں پر آسٹریلیا کے ایک نمبر سے اس کے موبائل فون پر کال آئی اور اس کو دھمکی دی گئی۔افسر نے بتایاکہ رکن اسمبلی چاوڈا کو فون کرنے والے شخص نے خود کو آسٹریلیا سے روی پجاری بتایا اور ان سے کہا گیا کہ جس پرگنیش پٹیل (آزاد امیدوار میونسپل کونسلر)گولی ماری گئی وہ مر گیا ہے یا نہیں۔چاوڈا نے کہا کہ وہ نہیں جانتے ہیں اور فون کاٹ دیا۔انہوں نے بتایاکہ کچھ دیر کے بعد اسے پھر فون آیا، یہ فون کال  ہندوستانی نمبر سے آئی تھی اور فون کرنے والے شخص نے چاوڈا سے کہا کہ اس کا بھی حال پٹیل جیسا کر دیا جائے گا۔چاوڈا کل بورساڑ واپس آئے اور کل دیر رات نامعلوم افراد اور روی پجاری کے طور پر خود کی شناخت بتانے والے ایک شخص کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 507(گمنام شخص کی طرف سے مجرمانہ دھمکی)کے تحت معاملہ درج کرلیا اور گاندھی نگر سیکٹر 1 تھانہ میں معاملہ منتقل کر دیا جس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔قابل ذکرہے کہ بورساڑ میونسپل کارپوریشن سے ایک آزاد امیدوار کونسلر پرگنیش پٹیل کو کچھ دن پہلے نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی اور وڈودڑہ کے ایک اسپتا ل میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
 


Share: